صدر مملکت عارف علوی کی آج لاہور میں عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آج زمان پارک لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

وہ عمران خان سے ملاقات کے دوران چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کی تقرریوں کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کریں گے۔

President, PM urge world to hold India accountable

image source: The Express Tribune

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے صدر کو ایڈوائس بھجوا دی ہے، امید ہے عارف علوی کوئی تنازع نہیں کھڑا کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے صدر وزیراعظم کے مشورے کی منظوری دیں گے، ان کے دستخط سے غیر یقینی صورتحال ختم ہو جائے گی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پاک فوج کے سپریم کمانڈر ہیں، امید ہے صدر کوئی تنازعہ نہیں کھڑا کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر نے یہ بھی کہا کہ تقرریوں کی سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھیج دی گئی ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی