صدر مملکت عارف علوی کا خواتین کے فیصل مسجد میں نماز پر پابندی کا نوٹس

فیصل مسجد جو پاکستان کی سب سے بڑی 3 مساجد میں سے ایک ہے اور جہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان روزآنہ نماز ادا کرتے ہیں – مسجد کے ہال کے ساتھ ہی باہر کی جانب بائیں جانب ایک حصہ خواتین کے لیے مخصوص ہے جہاں خواتین نماز اداکرتی تھیں مگر اب یہ خبر سامنے آئی کہ خواتین کو مسجد میں نماز کی ادئیگی سے روک دیا گیا ہے –
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا ہے، صدر مملکت کا کہنا تھاکہ دنیا بھر کی مساجد میں اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ۔

 

 

 

فیصل مسجد میں دنیا بھر سے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد مسجد کی زیارت کے لیے آ تی ہے اور جب نماز کا وقت ہوتا ہے تو مرد اور خواتین مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں –
اس پر پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فیصل مسجد مذہبی و سیاحتی اہمیت کی حامل ہے ، مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئےنہ تو نماز کی الگ جگہ ہے نہ ہی داخلے کی اجازت ہے ، ضعیف اوربیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کے باعث دشواری کا بھی سامنا ہوتا ہے، صدر مملکت نے سوال اٹھایا کہ پابندیوں کا سامنا کرتی یہ بیمار اور

 

 

ضعیف خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی ؟،میری رائے حریمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے ۔اسلیے خواتین پر نماز کی پابندی کسی طور پر لائق تحسین عمل نہیں ہے – امید ہے کہ یہ پابندی جلد اٹھا لی جائے گی ورنی سوشل میڈیا پر اس پر بہت دشید ری ایکشن آئے گا -کیونکہ نماز سے روکنے کی حمائت کوئی مسلمان نہیں کرے گا –

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل