نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی ،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی،صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کا مطالبہ کر دیا : "دستور اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر کا استحقاق اور اہم ترین آئینی فریضہ ہے"#ArifAlvi #ImranKhan #Elections
Link :… pic.twitter.com/6olJcdhO8w— Siasat.pk (@siasatpk) September 11, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی وزیر قانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ۔