صدر عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف پیٹیشن واپس لینے کی منظوری دیدی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیس 2 سال سے چل رہا تھا آج حکومت کی کیس واپس لینے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد آج اختتام کو پہنچ گیا – صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف پیٹیشن واپس لینے کی منظوری دیدی۔

صدر عارف علوی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کیوریٹو ریویو پیٹشن واپس لینے کی ایڈوائس وزیراعظم شہباز شریف نے بھجوائی تھی جس کو صدر مملکت نے منظور کر لیا ہے۔

 

صدر مملکت نے پیٹشن واپس لینے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت دی۔ صدر نے ایڈووکیٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیئے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم