صدر تحریک انصاف پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ پھر منظور ؛ 21 اگست تک نیب کے حوالے

چوہدری پرویز الہی کو کل رہائی کا پروانہ تو ملا تھا مگر ان کو رہائی نہ مل سکی تھی اور نیب نے عدالت سے ان کا مذید ریمانڈ مانگ لیا تھا -اس حوالے سے آج احتساب عدالت میں سماعت ہوئی جس پر انہیں 21 اگست تک نیب کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کوترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت احتساب عدالت کے جج زبیر کیانی نے کی۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت سے چوہدری پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تو وکیل امجد پرویز نے پرویز الہیٰ سے مشاورت کی اجازت طلب کی۔ انہوں نے دلائل سے قبل کہا کہ اپنے موکل سے 5 منٹ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے انہیں اجازت دیدی۔عدالت نے بعد ازاں دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد پرویز الہیٰ کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم