صدام حسین کی بیٹی رغاد حسین کو ریاست مخالف انٹرویو پر 7 سال قید کی سزا

�ایکسپریس اخبار کی خبر کے مطابق صدام حسین کی بیٹی رغاد حسین کو عراق کی ایک عدالت نے ریاست مخالف بیان دینے پر مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنادی -عراق میں فوجداری عدالت میں سابق صدر صدام حسین کی بیٹی کے خلاف ایک کالعدم جماعت کو ملک میں منظم اور متحرک کرنے کے الزام پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔رغاد حسین پر الزام تھا کہ انھوں نے 2021 میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے والد کی جماعت بعث پارٹی کے نظریات کو پھیلایا اور ان انٹرویو کی سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی جب کہ بعث پارٹی کو 2003 میں کالعدم قرار دیا جا چکا تھا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ رغاد حسین نے اس قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انھیں 7 سال کی قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ رعاحسین کو سزا ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی۔

 

 

اپنے والد کی وفات کے 18 سال بعد 2021 میں رغاد نے سعودی چینل العربیہ نیوز پر اپنے والد کے 1979 سے 2003 تک کے دور حکومت کے حالات کے بارے میں بات کی تھی۔جس کے بعد ایران کی جانب سے انٹرویو میں کی جانے والی گفتگو پر رغاد کے خلاف متعدد قانونی شکایات درج کرائی تھیں جس پر عدالت نے کاروائی کی ۔واضح رہے کہ بعث پارٹی نے 1968 سے 2003 تک ملک پر حکومت کی تھی جس کا خاتمہ امریکی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے ذریعے ہوا تھا اور بعد ازاں روپوش صدام حسین کو گرفتاری کے بعد 2003 میں پھانسی دی گئی تھی۔ ان کے دونوں بیٹوں کو بھی مار دیا گیاتھا مگر ان کی بیٹی بچ نکلنے میں کامیاب رہی تھیں –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے