صدارتی کارڈ : مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمان جو صدر مملکت پاکستان بننے کی امید لگائے بیٹھے تھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بندر بانٹ پر رنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ تمام اہم وزارتیں یہ دونوں جماعتیں آپس میں بانٹ رہے ہیں تمام آئینی عہدے بھی اپنے پاس رکھنے کا اظہار کرچکے ہیں

جس پر آج مولانا نے ان جماعتوں کو اپنی اہمیت یاد دلائی اس بیان کے بعد حکمران اتحاد جے یو آئی کو ڈہٹی سپیکر کا عہدہ دینے ہر راضی ہوگئی مگر ابھی آصف زرداری اور فضل الرحمان میں صدارت کے عہدے پر دوریاں پیداہونے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ دونوں کسی حالت میں یہ عہدہ چھوڑنے پر تیار نہیں ہونگے اور یہیں سے حکمران اتحاد کا اصل امتحان شروع ہوگا

مولانا فضل الرحمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا موقف نہیں، ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیں، قوم کو امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کریں، موجودہ اسمبلی کا فائدہ اُٹھائیں اور انتخابی اصلاحات کریں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی