صدارتی انتخاب ؛ زرداری کے کاغذات منظور ،محمود اچکزئی کے کاغذات پر اعتراض

پاکستان میں 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں ،اس میں پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور محمود اچکزئی کے درمیان مقابلہ متوقع ہے تاہم ابھی چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے محمود اچکزئی کو گرین سگنل نہیں ملا ان پر الزام ہے کہ انھوں نے چند روز قبل ایسی تقریر کی تھی جس میں ریاست مخالف باتیں کی گئی تھیں –
صدارتی انتخابات کے لئے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوارآصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ محمود اچکزئی کے کاغذات پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کئے ہیں۔پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلئے گئے۔
دوسری جانب ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔محمود خان اچکزئی کے صدارت کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسمبلی فلور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف بیان دے کر آئین سے انحراف کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سلیکٹ کرانے کیلئے لوگوں سے 70ارب روپے لئے گئے، لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔تاہم امید یہی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت مل جائے گی اور وہ سنی اتحاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور یہ الیکشن کافی کانٹے دار ہونے کی توقع ہے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے