معروف صحافی ایاز امیر کی اہلیہ اور شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ جن کو چند روز قبل عدالت نے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا ان کو ضمانت مسترد ہونے پر ایک مرتبہ پھر زیر حراست لے لیا گیا ہے –
ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران ڈمبل کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا –
اس وقت شاہنواز کی والدہ گھر میں ہی موجود تھیں مگر انھوں نے ان دونوں کے جھگڑے کے دوران کوئی کردار ادا نہیں کیا اور اپنے کمرے تک محدود رہی تھیں اور اپنے بیان میں بھی یہی کہا تھا کہ مجھے ان کے جھگڑے کی آواز نہیں آئی تھی اس لیے مجھے اس واقعے کا علم نہیں ہوا جس پر ان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا –