صحافی اسد طور کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے صحافی اسد طور کے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔دورا ن سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسد طور کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے،پیکا ایکٹ کے مطابق 30روز کا جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں،سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ کیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے؟ اس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پہلے آپ کی عدالت میں پیش کریں۔جج نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے کہیں کہ اپنے مائنڈ سے آرڈرکریں، میں نظرثانی درخواست پر فیصلہ اپنے حساب سے کروں گا، جج طاہرعباس نے نظر ثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسد طور سے الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ملزم کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ لینا چاہتے ہیں، سیشن عدالت نے کہا ہے کہ آپ جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کریں جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 22مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل