صحافیوں اور سیاستدانوں کی تزلیل اور ناروا سلوک پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

پاکستان میں صحافیوں اور سیاستدانوں کو گرفتار کرکے ننگ اکرکے ان کی ویڈیوز بنانے کے معاملے پر قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ کسی شخص کو ننگا کرنا شرعئی احکام کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے -اللہ تعالی نے مرد کا ایک خاص ستر رکھا ہے جس کی حدود سے دسرا تو کیا انسان خود بھی تجاوز نہیں کرسکتا اسی لیے اب تحریک انصاف کے ان رہنماؤں اور صحافیوں جنہیں برہنہ کیا گیا تھا انھوں نے اس فعل قبیہ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے – اس کے علاوہ دنیا بھر میں جیل تھانوں اور دیگر ادروں میں تشدد کرنا بین الاقوامی قانین کی خلاف ورزی ہے اسی لیے پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے دوران حراست غیرانسانی سلوک پر جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر کردی۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، پرویز خٹک اور دیگر سئنیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل، اعظم سواتی اور صالح محمد کے ساتھ نارواسلوک کی تحقیقات کرائی جائیں ،درخواست میں یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھے ہوئے سیشن جج سے کم رینک کے افسر سے انکوائری نہ کرائی جائے ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم