صادق آباد میں گھریلو ملازمہ کو چار افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا

صادق آباد: پنجاب میں جنسی زیادتی کے ایک اور واقعے میں، پنجاب کے صادق آباد میں گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق یہ واقعہ صادق آباد کے علاقے تھانہ بھونگ میں پیش آیا، جہاں ایک گھریلو ملازمہ، جو اپنے گھر واپس جارہی تھی، کو چار افراد نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ڈی ایس پی بھونگ نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Image Source: BBC

حالیہ کچھ عرصے میں خواتین پر جنسی حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ، جمعرات کو لاہور میں ایک بھکاری لڑکی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے ‘گینگ ریپ’ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں بھیک مانگنے والی لڑکی کو اغوا کیا گیا اور بعد ازاں حویلی لکھا میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ اغوا کاروں نے چھ سالہ لڑکے کو بھی اغوا کیا، جب کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ان کی حراست سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی اور تھانے پہنچ گئی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی