شیل پٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں کاروبار نہ کرنے کا فیصلہ ؛800 پٹرول پمپ بند ہو نے کا خدشہ

پاکستان کی معاشی حالت کس قدر مخدوش ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے ہر شہر میں پٹرول فراہم کرنے والی کمپنی جو 75 سال سے اس ملک میں اپنی خدمات پیش کررہی تھی وہ اب کاوبار میں ناقابل تلافی نقصان کے بعد اپنی شیل کمپنی بند کرنے کا سوچ رہے ہیں اور ساتھ ہی شیل پاکستان لیمیٹڈنے اپنے ہولڈنگ شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

 

شیل پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شیل پاکستان میں گزشتہ 75 سالوں سے کاروباری امور انجام دے رہاہے ، شیئرز میں بین الاقوامی خریدار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں، کوئی بھی فروخت ٹارگٹڈ سیلز پراسیس بائیڈنگ ڈاکیومنٹ پر عملدرآمداور قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہو گی ۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ شیئرز میں بین الاقوامی خریدار دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔تاہم اب کون ان شئیرز کو خریدتا ہے اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں میں ہی ہوگا

 

 

شیل کو گزشتہ کچھ عرصہ میں روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث نقصانات اٹھانا پڑے ہیں ،شیل پاکستان لیمیٹیڈ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو پیغام پہنچا دیاہے یہ فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آج ہونے والی میٹنگ میں کیا گیاہے ۔شیل کے اس فیصلے سے عام عوام پر بہت برا اثر پڑے گا کیونکہ جب تک کوئی دوسری کمپنی یہ شئیرز خرید کر کام شروع نہیں کرے گی شیل کے تمام پٹرول پمپس بند ہوجائیں گے اور پٹرول کی طلب اور رسد کا بحران جنم لےگا – ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 8سو کے قریب شیل کے پٹرول پمپس ہیں جن پر 8 سے 10 ہزار ملازم کام کرتے ہیں –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی