شیر سے مماثلت رکھنے والے جانوروں کو انتخابی نشان سے نکال دیں :نون لیگ

پاکستان مسلم لیگ نے آج الیکشن کمیشن کمیشن میں ایک عجب درخواست جمع کروادی -اس درخواست میں تحریر تھا کہ شیر کے علاوہ کسی بھی جانور کو انتخابی نشان میں شامل نہ کیا جائے -تاہم الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ( ن) کی شیر سے مماثلت رکھنے والے4 جانوروں کے انتخابی نشانات فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

 

 

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہرن ، ریچھ، بکری اور گائے کے انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں ، ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہو گا، اس لیے مذکورہ جانوروں کے نشانات کو فہرست سے ختم کیا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے انتخابات نشانات پر اعتراضات جائز نہیں ، پانچوں انتخابی نشان نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔اب حیرانی کی بات یہ ہے کہ جس ووٹر کو شیر ،گائے اور بکری میں فرق معلوم نہ ہو تو کیا اس کو ووٹ ڈالنے دینا چاہیے کیونکہ صرف جانور ہی شیر اور بکری یا گائے میں فرق محسوس نہیں کرسکتا -ہاں اگر انتخابی نشان چیتا یا بلی یا بھیڑیا ہو تو کسی حد تک ان پڑھ یا بوڑھا شخص اس میں کنفیوژن کا شکار ہوسکتا ہے -تاہم اب تحریک انصاف ایک بار پھر ان کی اس درخواست پر میمز کا طوفان کھڑا کریں گے –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟