شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے باہر شہری سے ہاتھا پائی ؛ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت جن کو مسلم لیگ کے سینیٹر افنان اللہ سے ہاتھاپائی کے بعد ملک گیر شہرت ملی تھی اب ایک عام شہری سے لڑ پڑے -میڈیا کی خبروں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور شہری کے مابین ہاتھا پائی ہوئی جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری اور شیر افضل مروت کے درمیان مارکٹائی کا واقعہ پیش آیا۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے باہر نون لیگی ورکر نے انہیں بلا وجہ گالی دی، ان کا کہنا تھا کہ میں تو اس شخص کو جانتا تک نہیں تاہم پٹھان گالی کب برداشت کرتے ہیں اس پر شیر افضل نے اس شخص کی دھلائی کردی ۔ ویڈیو

 

 

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت شہری کو زمین پر گراتے ہیں جبکہ ایک شخص شہری پر تشدد کر رہا ہے، اسی دوران سکیورٹی اہلکار بھی وہاں آ موجود ہوتے ہیں جو بیچ بچاو کی کوشش کرتے ہیں۔
مار کھانے کے بعد مضروب دہائی لے کر تھانہ سیکرٹریٹ درخواست دینے چلا گیا۔ شیر افضل مروت نے جب اس معاملے پر ان کا موقف لینے کی کوشش کی تو وہ مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی