شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے کوٹ لکھ پت جیل بھیج دیا گیا

کئی دنوں سے پولیس کو مطلوبچے نئے منتخب ہونے والے نائب صدر شیر افضل مروت آج پنجاب میں آتے ہی قابو آگئے -انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ان کے کے پی کے میں ہونے والے جلسوں نے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام کررکھیں تھیں اور ان پر مختلف طرح کے مقدمے بنادیے گئے تھے –
پی ٹی آئی کےنائب صدر شیرافضل مروت کی گرفتاری کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیاہے۔شیر افضل مروت کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا جہاں انہیں 30روز کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل اور نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھے جب پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔ اس سے قبل بھی شیر افضل مروت کو باجوڑ جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیاتھا۔ان کے گرفتار ہونے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب میں کون پی ٹی آئی کی الیکشن کیمپین کے لیے باہر نکلتا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی