شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کے لیے بڑی شرط لگادی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت آجکل دبئی میں قیام پزیر ہیں وہیں سے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے تحریک انصاف سے دوری کا اعلان کردیا ،مروت نے یہ الزام بھی لگایا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی کرنے والے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے ،اب جب تک عمراں خان ان سے ملاقات کرکے خود ہدایات جاری نہیں کرتے وہ تحریک انصاف کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے –

آج نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک صارف نے شیر افضل مروت سے کہا کہ کیا یہ قیادت ہمارے ساتھ اور عمران خان کے ساتھ، اللہ نہ کریں دھوکا تو نہیں کررہی؟ عوام نے آپ سمیت قیادت کو ووٹ اس لیے دیا تھا کہ آپ لوگ خان کیلئے کچھ ایسا کریں گے جس سے خان کچھ دن میں باہر آجائیں گا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آرہا‘۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی نے مجھے میری تمام ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔ یہ بات بھی درست ہے کہ ایسا فیصلہ خان صاحب کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا۔ میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں۔‘

شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے۔انہوں نے اپنی کی گئی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں کچھ خاص حالات میں کچھ چیزوں میں تھوڑا سا غیر معمولی اور نفسیاتی ہوں۔ ، مگر عزت نفس میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ جن لوگوں کے لیے میں لڑا تھا ان کہی کے ذریعے مجھے عوام میں نظر انداز، ذلیل، رسوا اور بے عزت کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی مجھے یہ نہ بتائے کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ میں کسی بھی سرگرمی میں اس وقت تک حصہ نہیں لوں گا جب تک خان صاحب خود مجھے ڈیوٹی نبھانے کے لیے نہیں کہتے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی