شیر افضل مروت اور افنان اللہ کے درمیان لڑائی کی فوٹج منطر عام پر آگئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما مشاہد اللہ خان کے بیٹے سینیٹر افنان اللہ اور عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کے درمیان ٹی وی پرلائیو پروگرام کےدوران ہونے والی ہاتھاپائی سامنے آگئی۔کل جاوید چوہدری کےپروگرام میں دونوں کے درمیان دوران گفتگو بحث کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی تھی جس کے بارے میں خود پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے بتایا تھا کہ عمران خان کے بارے میں نازیبا جملوں پر انھوں نے افنان اللہ کی پٹائی کردی تھی –

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے لیگی سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرانے کے بعد لاتیں رسید کیں۔پروگرام کے معاون عملے کی مداخلت کے بعد بمشکل انہیں چھڑوایا گیا۔

 

بعد ازاں پروگرام کے میزبان جاوید چوہدری کی جانب سے بریک لینے کے بعد کہا گیا کہ شیر افضل مروت صاحب یہاں سے چلے گئے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے کسی دوسرے رہنما کو فون پرلیں گے۔مگر اس وقت اس کی فوٹج جاری نہیں کی گئی تھی جسے آج آن ائیر کردیا گیا -جاوید چوہدری ہی کے پروگرام میں اس سے پہلے فردوس عاشق اعوان اور عبدالقادر مندوخیل میں بھی لڑائی ہوگئی تھی –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے