22
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تقسیم کی سیاست پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جمعہ کو اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس نیوز کانفرنس کا خیرمقدم کرتی ہے جس میں انہوں نے بہت سی چیزیں واضح کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ پاکستان کے لیے خطرناک ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔