شیخ رشید کے کپتان کی بے رخی کے گلے پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

شیخ رشید کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہیں پہلے ان پر مقدمات بنے پھر انھیں پریس کانفرنس کرنا پڑی اس پر تحریک انصاف ان سے ناراض ہوگئی اور ان کی حمایت کی بجائے ان کے مدمقابل امیدوار کھڑا کردیا اور آج انہیں ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا –
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیاتاہم گرفتاری سے قبل عدالت جاتے ہوئے انھوں نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ’ ہمارے خلاف 19 مقدمات ہیں ، تمام جھوٹے اور ضمنی ہیں، اللہ تعالیٰ کو منطور ہوا تو فیصلہ اچھا ہی ہوگا‘۔

میڈیا سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ’ ناانصافیوں کے مقابلے کیے ہیں،تمام مقدمات جھوٹے ہیں – شیخ رشید اپنے حلقے سے پی ٹی آئی امیدواران کو ٹکٹ ملنے پر شدید ناراض تھے، انہوں نے چند روز قبل شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی زندگی میں بہت تکلیفیں اٹھائیں مگر پچھلے 7 ماہ میں اٹھائی بڑی تکلیفوں کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ میں نے ایسے علاقوں میں 40، 40 دن کا چلہ کاٹا ، جیل کاٹی اور ایسی غاروں میں رہا تاکہ ایک شخص کے خلاف بیان جاری کروں ، اس کی فیملی اور اہلیہ کے خلاف بیان جاری کروں اور 164 کا بیان دوں ۔ میرا گھر توڑا گیا، بچیوں، بہنوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ زیادتی ہوئی مگر میں ڈٹا رہا۔ میں اپنی دوستی نبھاؤں گا، اصولی آدمی ہوں، جھکا نہیں، امتحان میں پاس ہوا، سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔ – شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا جس میں ان پر حساس ادارے کی عمارت پر حملے کا الزام تھا، انسداد دہشتگری عدالت کی طرف سے ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت کے باہر سے پولیس نے شیخ رشید کو گرفتار کرکے سویلین گاڑی میں تھانے منتقل کردیا۔ شیخ رشید کے گلے پر تحریک انصاف کا موقف بھی سامنے آگیا -تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے الیکشن سے متعلق کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا۔ ہمارا لیڈر جیل میں ہے، ہمیں اس کے مقصد کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران باہمی اختلافات میں نہ پڑیں، شیر افضل مروت، لکی مروت سے الیکشن لڑیں گے، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ مگر شیر افضل مروت اور حسن رووف میں دوریاں کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہیں جو اس مشکل وقت میں پارٹی کے لیے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز