اگرچہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد آج کل زیر عتاب ہیں -ان پر ایک کے بعد ایک مقدمات درج بھی کیے جارہے ہیں اور وہ سابق صدر آصف زرداری پر الزامات اور بلاول بھٹو کے بارے میں تضحیک آمیز جملے بولنے پر اپنے اوپر قائم ہونے والے مقدمے کے سبب اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن ان کا
ٹوئٹر اکاﺅنٹ تاحال فعال ہے ،شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے عوام کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید کے اکاﺅنٹ سے کہاگیاہے کہ میں آخری سانس تک لڑوں گا،پاکستان کے کوفہ میں دربان حسین ہوں یزیدی طاقتوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کررہا ہوں،میں وہ کروں گا جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا۔شیخ رشید نے اپنے دیرینہ ساتھی دوست اور باس سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔