شیخ رشید کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی ؛ نوازشریف 48 روز سعودی عرب اور یواے ای میں گزارنے بعد لندن لوٹ گئے

مسلم لیگ کی حکومت 9 اگست کو ختم ہونے کے بعد سیاست میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے -اسی لیے نواز شریف جو پہلے پاکستان آنے کا سوچ رہے تھے اب مذید 6 ماہ کے لیے یا نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے تک لندن میں ہی قیام کریں گے-انھوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ فی الحال تبدیل کردیا ہے -مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف ایک ماہ سے زائد عرصے بعد لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔ 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے، انہوں نے اپنے بیرونی سفر کا بڑا حصہ سعودی عرب میں بھی گزارا۔ دبئی میں قیام کے دوران پاکستانی سیاست سے متعلق اہم معاملات وہیں طے ہوئے، آئندہ اقتدار میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی شراکت داری سمیت معاملات زیر بحث آئے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سمیت اہم رہنماوں نے اس دوران نوازشریف سے ملاقاتیں کیں جن میں الیکشن کے انعقاد، انتخابی مہم اور نگران حکومت سمیت اہم معاملات پر فیصلے کئےگئے۔ نوازشریف کی پاکستان واپسی کا بھی چرچا رہا، مسلم لیگی رہنما وں نے کئی مرتبہ نوازشریف کی واپسی کا کہا تاہم وہ پاکستان آنے کی بجائے لند ن چلے گئے۔ تحریک انصاف کے اہم اتحادی شیخ رشید واحد اپوزیشن لیڈر تھے جو نوازشریف کےپاکستان واپس نہ آنے سے متعلق مسلسل پیش گوئیاں کرتے رہے۔ انھون نے چند روز پہلے کہا تھا کہ نواز شریف جتنی مشکل کے ساتھ باہر گیا اتنی آسانی سے پاکستان واپس نہیں آسکے گا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی