شیخ رشید کی عمران خان کو لانگ مارچ کی کال دینے کی اپیل

پاکستان کے سینئر ترین سیاست دان شیخ رشید جو اسٹیبلیشمنٹ کے بہت قریبی سمجھے جاتے تھے آج کل کھل کر کھیل رہے ہیں اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں -کل تک مفاہمت کے مشورے دینے والے شیخ رشید نے آج ایک چونکا دینے والا بیان دے دیا ان کا کہنا تھا کہ آل شریف کو ڈکیتی کی اجازت دی گئی، اس نظام کے خلاف سرفروشی کیلئے پنڈی تیار ہے؟۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کال دیں، قوم انتظارکررہی ہے -انھوں نے اپنے دل کی آواز سناتے ہوئے کہا کہ میں خود عمران خان کی کال کا انتظار کر کے تھک گیا ہوں۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب عمران خان کال دیں گے تو اصلی اور نسلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونگے، ان کا کہناتھا کہ میں عمران خان کو کہتا ہوں اب نہیں تو کبھی نہیں -دیکھی جائے گی آر یا پار۔دوسری جانب پاکستان تحرک انصاف کے ایک اور سینئر ترین رہنما اورسابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کیلئے کال دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے جلسے میں موجود شرکاء کا جزبہ اور حوصلہ ٹیسٹ کرنے کے لیے سوال کیا کہا کہ اگلے چند دنوں میں عمران خان کال دینے والے ہیں، نوجوانو! تیارہو، ڈر تو نہیں لگ رہا؟ خفیہ نمبرز سے کالز آئیں ڈر تو نہیں لگے گا؟نوجونوں کے جواب پر اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت کے سامنے کوئی طاقت نہیں کھڑی ہوسکتی، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کے مستقبل کے فیصلے نہیں کرے گی ، پاکستان کے فیصلے واشنگٹن میں نہیں پنڈی میں ہونگے۔

 

آخر میں اسد عمر نے اپنے جوانوں سے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر عوام کو عمران کان کی حقیقی آزادی میں شرکت کی دعوت دیں –
زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا نوجوانوں کو پیغام تھا کہ غلامی کی زنجیریں توڑ نی پڑتی ہیں، آزادی بھی چھیننا پڑتی ہے، نوجونوں کو بے خوف کرنے کے لیے ان کا کہنا تھا کہ جیل تو چھوٹی چیز ہے میں جان بھی دے سکتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ اس ظالم اور کرپٹ حکومت کے خلاف صرف بزدل اور خود غرض لوگ ہی نہیں کھڑے ہوں گے – نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، اگر کسی نے ملک میں ڈاکا مارنا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ اب زیادہ دیر نہیں ہے، میں کال دینے والا ہوں۔ چوروں کے ٹولے اور ان کے ہینڈلر کے سامنے قوم کھڑی ہوگی۔

Related posts

اجازت مل گئی: پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں پنڈال سجائے گی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینےپر عدالت سخت برہم

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی