شیخ رشید کی آرمی چیف سے 9 مئی میں ملوث ملزمان کی معافی کی اپیل

شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر آرمی چیف سے 9 مئی میں ملوث تمام ملزمان کو معاف کردینے کی اپیل کردی ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کیسز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہ لوگوں کو عام معافی دے دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم 45اور 47کی لڑائی معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، انھوں نے پی ٹی آئی کی اسیر خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہعالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے۔

شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے کام کی تعریف کی اور ان کی پارٹی کے رہنماؤں پر بنا نام لیے تنقید کہ ان کا کہنا تھا کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے۔شیخ رشید آج کل خاموش ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ 2 ماہ بعد کھل کر بات کریں گے مگر لگتا یہی ہے کہ 40 دن کے چلے کے بعد وہ 2024 خاموش رہ کر ہی گزاریں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم