شیخ رشید کو اگلےہفتے پیش نہیں کیا تو سنگین نتائج ہوں گے ؛عدالت

پاکستان میںغیرقانونی گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے اس میں سرفہرست وہ سیاست دان ہیں جو گزشتہ دور حکومت میں اہم عہدوں پر فائز تھے -اس پر عدالت کی جانب سے سخت ری ایکشن آنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ اس طرح کسی کو اٹھا لینا اور پھر عدالتوں کے احکامت کے باوجود پیش نہ کرنا عدلتوں کے لیے پوری دنیا میں رسوائی کا سبب بن رہا ہے -لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست پر جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی۔اس سے قبل شہر یار آفریدی کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار کے سخت فیصلے کے بعد ہی رہائی ملی تھی –

آج ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،آر پی او راولپنڈی سیدخرم علی عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت نے استفسار کیا شیخ رشید اور انکے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں،آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے۔
آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15دن کا وقت مانگ لیا،عدالت نے کہاکہ 15دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں انسان کی آزادی اور سلامتی کا معاملہ ہے ،دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہو گی،جسٹس صداقت علی خان نے کاکہا کہ شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آر کا حکم دے گی،عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔اس فیصلے کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ شیخ رشید کو بھی آزادی کا پروانہ مل جائے گا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم