شیخ رشید اور پرویز الہی کو یقین ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل درآمد کروائے گی

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنے مفاد کیلئے الیکشن کا التواء چاہتے ہیں، مگر چیف جسٹس پاکستان آئین سے کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب عمران خان کی حلیف جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول واپس لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھ دیا۔لیکن چیف جسٹس پہلے کہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ پیٹیشن اور اپیلوں پر سماعت کرتی ہے خطوں پر نہیں –

 

شیخ رشید نے خط میں لکھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن آئینی مدت میں کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کود تاریخ دینے کا مجاز نہیں اور اب الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے کر اور نئی تاریخ دےکر آئین کی خلاف ورزی کی ۔شیخ رشید نے خط میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کی خلاف ورزی پر ازخود نوٹس لیا جائے۔اور ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی شروع کی جائے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی