شہناز انصاری قتل کیس عدالت نے اختر کھوکھر کی درخواست خارج کردی

عدالت نے اختر کھوکھر کی درخواست ضمانت خارج کر دی جنہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ہائی کورٹ نے استغاثہ اور دفاع کے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

فروری 2020 میں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایم پی اے شہناز انصاری کو سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے دریا خان مری میں گولی مار کراسوقت ہلاک کر دیا گیاجب وہ وہ اپنے بہنوئی زاہد کھوکھر کے چہلم میں شرکت کے لیے گاؤں علی مراد کھوکھر گئی تھیں ۔

ایم پی اے شہناز انصاری قتل کیس کے دو ملزمان بھی گرفتار کیے گئے تھے جن پر شبہ تھا کہ وہ مرکزی ملزم کے ساتھ واردات کے وقت موجود تھے -پولیس کا کہنا ہے کہ اسے جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی