قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسر شہزاد سلیم کو اینٹی گرافٹ واچ ڈاگ کا ڈائریکٹر جنرل لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ سابق ڈی جی نیب لاہور جمیل احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
شہزاد سلیم ایک بار پھر ڈی جی نیب لاہور تعینات، نوٹیفکیشن جاری، جانئے نیب لاہور نے تاریخ کی سب سے زیادہ کتنی ریکوری ڈی جی شہزاد سلیم کے دور میں کی ؟ تفصیلات#NAB#ShahzadSaleemhttps://t.co/kmbJ4JGl99
ڈی جی نیب لاہور کا کردار سلیم کے لیے نیا نہیں ہے کیونکہ وہ 2017 سے 2021 تک یہاں تعینات رہے اور ذرائع کے مطابق اپنے چار سال کے دوران انہوں نے ریکارڈ ریکوری کی۔
نیب لاہور کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ میں ذرائع کے مطابق سلیم نے 7 ارب روپے کی براہ راست اور 77 ارب روپے کی بالواسطہ ریکوری کی جبکہ ان کے ماتحت نیب لاہور نے 60 ارب روپے کے ریکوری ریفرنسز دائر کیے۔