شہریار ریاض پر جھوٹا الزام لگا کر شیخ رشید نے اپنی اوقات دکھا دی ؛تحریک انصاف

شیخ رشید کی کوشش تھی کی وہ پی ٹی آئی اور فوج دونوں کے ساتھ ساتھ چلتے رہیں ، اسی لیے انھوں نے پریس کانفرنس بھی کردی اور تحریک انصاف اور عمران خان پر بھی تنقید نہیں کی مگر ان کا یہ منصوبہ بیک فائر کرگیا -فوج بھی ان سے ناراض ہوگئی اور تحریک انصاف نے بھی ان سے راہیں جدا کرکے اپنا امیدوار کھڑا کردیا -اب شیخ رشید جیل میں بند لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کررہے ہیں مگر ان کو راولپنڈی سے ووٹ ملنا بہت مشکل ہین کیونکہ انھوں نے اپنے سارے ووٹ پہلے ہی پی ٹی آئی کی جھولی میں ڈال دیے تھے –
اب جب شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی سے ٹکٹ ہولڈر پر سنگین الزامات لگائے تو تحریک انصاف نے اس پر کھل کر جواب دیا -پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات و پارٹی چیف الیکشن کمشنر رووف حسن نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ سیاسی اتحاد پارٹی کی سنگین غلطی تھی جس کا کھلے دل سے اعتراف کرتے ہیں، شیخ رشید احمد گیٹ نمبر 4کی پیداوار تھے ، یہ الگ بات ہے کہ گیٹ نمبر چار والے بھی انکو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، شہریار ریاض کے پارٹی ٹکٹ کے بارے میں جھوٹا الزام لگا کر شیخ رشید احمد نے اپنی اوقات دکھا دی ہے ،شیخ رشید نے بہت زور لگایا کہ پی ٹی آئی انکے مقابلے امیدوار کھڑانہ کرے مگر کپتان نے شہر یار ریاض پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ دے کر شیخ رشید احمد کے سارے خواب توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے شیخ رشید احمد ڈس انفارمیشن پھیلارہے ہیں جس کی پارٹی شدید مذمت کرتی ہے۔

سینٹرل سکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کامزید کہناتھا کہ حلقہ این اے 56میں ہمارا امید وار شہر یار ریاض ہے جس نے شیخ رشید احمد اور حنیف عباسی کی دوڑیں لگوادی ہیں اور اپنی شکشت و بوکھلاہٹ سے شیخ رشید احمد نے پارٹی کے امیدواروں کے خلاف جو ڈس انفارمیشن پھیلائی ہے ، 8فروری کو ان کے عزائم کو ہم کاکام بنادیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں الیکشن ملتوی نہیں ہورہے، چیف الیکشن کمشنر نے وضاحت کردی ہے

انہوں نے کہا کہ ٹرن اوٹ 60 فصید رہا تو دوتہائی اکثریت ہماری ہوگی، الیکشن کمیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے اپنے نمائندے مقرر کرے، الیکشن میں تمام کارکن حصہ لے سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بدترین سیاسی بحران کا شکار ہے، تحریک انصاف کے کسی امیدوار نے جیتنے کے بعد منڈی لگائی تو اس کو جماعت میں واپس نہیں لیا جائے گا، کارکنان اسکا محاسبہ کریں گے ، سندھ اور پنجاب ہاوس کی طرح اس بار بھی ازاد امیدواروں کو خریدنے کے لیے پھر منڈیاں لگیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہ دیا گیا تو ہمارے پاس دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کا آپشن موجود ہے۔شیخ رشید نے شہر یار ریاض پر الزام لگا یا تھا کہ اس نے 3 کروڑ روپے دے کر یہ ٹکٹ خریدا ہے اور اس میں عمران خان کی مرضی شامل نہیں ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی