لاہور کی دلیر اے ایس پی شہر بانو نے جس طرح کمال بہادری کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک بے بس اور معصوم خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا اس کی نظیر ملنا مشکل ہے مگر میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی یہ پولیس افسر ہیرو بن گئیں اور اب ان کے اس فعل کی تعریفیں پاکستان سے باہر ہونے لگی ہین اور اب ان کو سعودی حکام کی جانب سے بھی شاہی خاندان نے اپنے محل دعوت دے دی ہے –
اے ایس پی شہربانو نقوی اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کی حیثیت سے سعودی عرب کا دورہ کریں گی۔ پاکستان میں سعود ی سفیر نواف بن سعید المالکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے اہل خانہ کے شاہی مہمان کی حیثیت سے دورہ ریاض کا اہتمام کریں گے ۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ انہیں دعوت دینے کا مقصد ان کو اس عمل پر خراج تحسین پیش کرنا ہے جس میں انہوں نے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچایا۔ سعودی سفیر سے رابطہ رکھنے والے ایک ذریعے نے” دی نیوز “اور “جیو” کو بتایا کہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہ بات اے ایس پی سید شہربانو کو اس وقت بتائی جب وہ اپنے اعزاز میں سعودی سفیر کی جانب سے سعودی سفارتخانے میں ملاقات کےلیے آئیں۔اچھی قومیں یہی طرز عمل اختیار کرتی ہیں جب یہ پاکستانی کاتون افسر شاہی مہمان بنیں گی تو سوعدی عرب میں پولیس میں کام کرنے والے افسران بھی ان کی طرح ہی کام کرنے کی کوشش کریں گے اور یوں وہاں جرائم کو روکنے میں بڑی مدد ملے گی –
شہربانو نقوی کو سعودی عرب نے شاہی مہمان بنالیا
17
previous post