پاستان کے سینئر سیست دان شیخ رشید جو بہرت عرصہ تک ن لیگ کے ساتھ رہے آج کل مسلم لیگ ن کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں اسی لیے ن لیگ والے انہیں پنڈی کاشیطان کے نام سے یاد کرتے ہیں -آج ایک بار پھر شیخ رشید نے بھار ی بھرکم بیان دے دیا ان کا دعویٰ تھا کہ کہ پاکستان مسلم لیگ کے بہت سے پرندے اُڑان بھرنے کیلئے تیار ہیں ، شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ 5 ممبران قومی اسمبلی نے شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کی حامی بھر لی اس کے صلے میں ان کو 2023 کے الیکشن میں بلے کا ٹکٹ مل جائے گا –
حال ہی میں ٹویٹر کا استعمال سیکھنے والے شیخ رشید اب ٹویٹر کے ذریعے بھی مسلم لیگ نون پر طنز کے تیر برساتے ہیں -سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ “کراچی کےجتنےمسائل ہیں اتنےلوگ ووٹ ڈالنےنہیں نکلے جو اس نظام اورانتظامیہ پرعدم اعتمادکااظہار ہے،ن لیگ کےبہت سےپرندےاڑان بھرنےکےلیےتیارہیں دیکھنا یہ ہےکہ کتنےاڑان بھرتےہیں۔شہبازشریف کےخلاف عدم اعتمادکوئی مسئلہ نہیں رہا،13سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہےاوران کےہاتھ کچھ نہیں آنا”۔