شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کی برطرفی پر بات چیت کی گئی دونوں رہنماؤں نے چند روز قبل موجودہ حکومت کی قسمت پر بات کرنے کے لیے ملاقات کی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے اپوزیشن کے اعلان کے تناظر میں جب ترین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس اہم اجلاس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔جہانگیر ترین کا سیاسی ہم خیال گروپ تقریبا 30 اپم این ایز اور ایم پی ایز پر مشتمل ہے اس گروپ نے کچھ عرصہ قبل قزافی سٹیڈیم لاہور میں اکھٹے بیٹھ کر میچ بھی دیکھا اور حکومت کو پیغام بھی دیا کہ ہم کس قدر اہمیت کے حامل ہی اور ہم کسی کی حکومت گرا بھی سکتے ہیں اور بنا بنا بھی سکتے ہیں اس گرو پ میں ایم این ایز خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، راجہ ریاض، مبین عالم انور، غلام لالی، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، وزیراعلیٰ کے مشیر فیصل جبوآنہ، عبدالحئی دستی، ایم پی اے چوہدری زوار، اسلم بھروانہ اور دیگر نے شرکت کی۔ طاہر رندھاوا، سلمان نعیم، عمر آفتاب ڈھلوں، سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی اور دیگرافراد نے شرکت کی اور تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کو دے دیا

ان میں کئی ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی ایسے بھی ہیں جن کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملتا تو یہ کبھی اسمبلی کے ممبر نہ بن سکتے تاہم اب یہ اپنی ہی جماعت کے خلاف خطرہ بن گئے ہیں

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی