شہباز شریف کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے : پرویز الہی

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویز الہی اور شہباز شریف میں فاصلے بڑھ گئے ہیں اور اسی لیے اب حکومت تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ ق لیگ کے خلاف بھی کاروائی کے لیے تیا ر ہے – ق لیگ کے رہنماؤں پر مقدمات قائم کیے جارہےہیں -پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا -اس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے شیخ رشید کی گرفتاری اور عامر سعید راں کی گرفتاری کی مزمت کی -انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے۔

 

رہنما مسلم لیگ( ق )چوہدری پرویز الہی نے یہ بات سابق آئی جی پنجاب آفتاب چیمہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی -انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر مقدمات اور گرفتاریوں سمیت اتنقامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، قومی یک جہتی کی فضا ءکو شہباز شریف سبوتاژ کر رہے ہیں۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل