شہباز شریف کو بہترین ایڈمسنٹریٹر قرار دینے والے شاہد آفریدی کا الیکشن پر ٹویٹ

گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے 20 نشستوں کے ضمنی نتائج نے اتحادی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی ہوگئی ہے – تحریک انصاف نے سیٹون پر 15 پر کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ ن لیگ کے حصے میں صرف چار ہی سیٹیں آئیں ، اس صورتحال پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

انھوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے مگر اس ٹویٹ میں انھوں نے نہ کھل کر خان کو مبارکباد دی اور نہ ہی پاکستانی عوام کے غیر معمولی نرم انقلاب کو موضوع بحث بنایا اور نہ ہی نون لیگ کو کئی تسلی یا مشورہ دیا ان کا یہ ٹویٹ اس بات کا اشارہ کررہا ہے کہ وہ بھی اتحادیوں کی طرح خان کے دوسری جانب کھڑے ہونے کے اپنے فیصلے پر خود سے ناراض ہیں

تاہم جب بھی وہ خان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے تو پی ٹی آئی والے انہیں دل سے خوش آمدید کہیں گے اور لگتا ہے کہ وہ عنقریب کسی نہ کسی جماعت کی جناب سے الیکشن میں بھی حصہ لیں گے کیونکہ ان کا رجہان بھی سیاست کی جانب رہتا ہے

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل