شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابط

گزشتہ رات کرغزستان میں ڈاکٹر بننے کی غرج سے تعلیم کےلیے جانے والے طلبا ء و طالبات پر قیامت ٹوٹ پڑی جب وہاں کے مقامی لوگوں نے رات کو ان کو ہوسٹلز پر حملے شروع کردئے جس میں کئی لڑکے بری طرح زخمی ہوئے -اب اس پر پاکستان حکومت کا موقف سامنے آیا ہے – شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔اس سے پہلے ان افسوسناک حملوں میں 3 پاکستانیوں کی ہلاکت اور لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی کی خبریں بھی میڈیا پر چل رہی تھیں –

وزیراعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات فراہم کرنے، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے-اس سے پہلے طلباء کی آدیوز سامنے آئی تھیں جس میں انھوں نے رات کے واقعات کے بعد اپنی زندگیوں کو لاحق خدشات کا اظہار کیا تھا –

Related posts

جنسی درندوں کو 10 سے 15 سال قید میں رکھنےکا فیصلہ ہوگیا

تشدد کی شکار خواتین کیلیے مخصوص ہیلپ لائن نمبر متعارف کروانےکا فیصلہ

اہلیہ پر تشدد کی خبروں کے بعد شوہر اشفاق ستی کا بیان بھی منظر عام پر آگیا