شہباز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوئے جس کے بعد وہاں سے ان کا ایک پیغام سامنے آیا ہے – ان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی غیرمتزلزل ہے، دوطرفہ تعلقات میں بہتری کےلیے مفید منصوبوں کے ساتھ چین آئے ہیں ہم دو آہنی بھائی ہیں، اور ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
شہباز شریف نے چینی نیوز ایجنسی شنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان چین کوقابل دوستوں میں سے ایک سمجھتا ہے، پاکستان اور چین ایک اصول پر سختی سے قائم ہیں اور اس کا یہ عزم کبھی تبدیل نہیں ہوگا، ، آج چین وژن، محنت اور انتھک کوششوں سے ایک عظیم ملک بن چکا ہے، چینی ماڈل سے متعلق تمام شکوک و شبہات تاریخ مسترد کرچکی ہے –
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر شی کی قیادت میں چین نے اپنے کروڑوں افرادکو غربت سے نکالا ،پاکستان اسی چینی ماڈل سے استعفادہ کرسکتا ہے، اس دورے سے پاکستان ، صنعتوں اور ٹیکنالوجیز کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے اور پیداوار میں اضافے کی امید رکھتا ہے ۔ چین کا تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو شریک ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچائے گا، دنیا کو مشترکہ خوشحالی اور بہتر مستقبل کے وژن کی طرف لیکر جائے گا، پاکستان گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ میں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ، پانڈا بانڈز جاری کرنے اور چینی یوآن میں لین دین میں توسیع کرنے کو خواہشمند ہیں ۔