شہباز شریف کا نریندر مودی کے نام ٹویٹ

پاکستان کے نئے وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کے ٹویٹ کا جواب دے دیا -شہباز شریف نے نریندر مودی کو انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دینے پر اپنے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا – نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ امن اور عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

نریندر مودی کی جانب سے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر انتخاب پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر سمیت باقی تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی بے مثال قربانیوں کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں معروف ہیں۔

قبل ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں‘‘۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے