وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو چئیر مین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیاان کی جگہ اینکر نجم سیٹھی کو یہ عہدہ سونپا جائے گا وہ اس سے قبل بھی نواز شریف دور میں اس عہدے پر کام کرچکے ہیں یوں تو اس عہدے کے لیے کئی امیدوار ہین مگر اپنی وفاداری کے سبب نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار کی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے -،وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔اس سلسلے میں نجم سیٹھی کی اہلیہ اور ایم پی اے جگنو محسن نے اہم کردار ادا کیا –
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم�ہاؤس کو ارسال کر دی ہے،
وزیراعظم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔دوسری جانب پی ٹی کے حمائتیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شور مچ گیا ہے کہ اب ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ کی تباہی کا آغاز ہونے والا ہے -اب یہ عوام کو دیکھنا ہے کہ ورلڈ کپ جتنے والی تیم کا اوپننگ بیٹسمین اور سابق کپتان کرکٹ کو زیادہ سمجھتا ہے یا کیمرے کے آگے بیٹھ کر اس پر تجزیہ کرنے والا اینکر کرکٹ کو زیادہ سمجھتا ہے اور بہتر فیصلے کرسکتا ہے –