شہباز شریف کا جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو 72 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم

Shahbaz Sharif (C), opposition leader and brother of ill former Pakistani prime minister Nawaz Sharif, arrives at the High Court to attend a hearing in Lahore on November 16, 2019, as party has petitioned the Lahore High Court seeking an unconditional end to Nawaz Sharif's travel ban. - A political dogfight in Pakistan is delaying efforts to secure treatment overseas for ailing ex-prime minister Nawaz Sharif, whose health remains "critical" according to his doctor on November 15 (Photo by ARIF ALI / AFP)

آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کی – شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا جتھہ دہشت گردوں سے کم نہیں،جناح ہاؤس مکمل طور پر جل چکا ہے ، جسے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،انھوں نے انتظامیہ کو احکامت دیے کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہ دی جائے اور 72 گھنٹوں میں گرفتارکیا جائے۔
کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس تاریخی جناح ہاؤس ہے جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، 75 سالہ تاریخ میں جو دشمن نہ کر سکا وہ عمران نیازی نے کر دیا۔ اس طرح کا کام کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔ جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کر کے بد ترین دہشت گردی کا ثبوت دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، اس المناک واقعے سے قوم غمگین ہے۔ جنہوں نے منصوبہ بندی کی انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ سکیورٹی فورسز نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں، عمران خان کا جتھہ دہشت گردوں سے کم نہیں، شرپسندوں کو ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے،دہشت گردی واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایک بار پھر حکومت عمران خان کو سہولت کار کا نام دے کر دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کرتی ہے اور دوبارہ ملک کو انتشار کی جانب دھکیلتی ہے یا معاملہ افہام و تفہیم کی جانب بڑھتا ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور