وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کمزور بے بنیاد جوہات پر کیوریٹیوریویو ریفرنس دائر ہوا۔عمران خان کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا -تاہم عمران خان نے اس کیس کی پروی کو حکومت کی غلطی قرار دیا تھا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی خواہش پر یہ مقدمہ قائم کیا گیا تھا –
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ پہلے ہی اس کیوریٹیوریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کر چکی ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلخانہ کو ہراساں و بدنام کیاگیا- قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ بھی اس کیس میں پیشی پر جاتی رہی ہیں ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنس نہیں منصف کیخلاف عمران خان کی انتقامی کارروائی اور عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی -تاہم آج اس کیس کی پیروی نہ کرنے پر فاضل جج کو ایک مکمل ریلیف مل جائے گا –