وزیراعلٰ پنجاب مریم نواز کے بعد اب شہباز شریف نے بھی رمضان میں اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے بازاروں کے دورے شروع کردیے ہین جو بہت قابل تحسین عمل ہے کیونکہ رمضان مین مافیا ہر سال اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ کردیتے ہیں جو روزہ داروں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے -وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے، گھی اور دیگر اشیاء کی کوالٹی چیک ہوگی اور کوتاہی پر کارروائی ہوگی۔
اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت 100روپے کم کی گئی ہے جبکہ دال اور دیگر اشیاءپر قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے 300 یونٹس کے ساتھ 1200 موبائل یونٹس بھی قائم کئے گئے ہیں، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد کو اشیاءکم قیمت میں دستیاب ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں حکومت اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی۔اس سے کچھ روز قبل فیصل واڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ 15 روز بعد اشیاء کی قیمتین دو گنا تک بڑھ جائیں گی جس کے بعد نون لیگ کے لیے حکومت چلانا ناممکن ہوجائے گا – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج میں کوتاہی برتنے پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی ،بی آئی ایس پی کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ کر کے 10ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں یوٹیلٹی سٹورز کا دورہ کیااور وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا،وزیراعظم نے مستحقین سے ملاقات کی اور پیکیج کے حصول میں درپیش مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بہترین اقدامات کئے گئے ہیں، حقداروں کو اشیائے خوردو نوش مہیا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12ارب روپے کا پیکیج مستحقین تک پہنچانے کیلئے 1200موبائل پوائنٹس اور 300مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی و دیگر اشیا کی کوالٹی چیک ہوگی، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 100روپے ،چاول، دال، چینی وغیرہ کے ریٹس میں 30فیصد کمی کی گئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ یقینی بنایا جائے کہ مستحقین کو کوئی مشکلات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چیزوں کے معیار میں سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کوتاہی برتی گئی تو ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماہانہ معاوضے میں اضافہ کر کے اب 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، 3کروڑ 96لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے تحت سہ ماہی وظیفہ دیا جارہا ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بی آئی ایس پی کے تحت اضافی 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں حکومت اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دے گی، دعا ہے پاکستان میں خوشحالی کا دور شروع ہو -اسلام آباد (انٹرنیوز)
شہباز شریف کا اسلام آباد کےیوٹیلیٹی سٹورز کا اچانک دورہ
20