کل صدر مملکت کے خط کےبعد سیاست میں بڑی ہلچل ہوئی اور آج شہباز شریف اور راجہ ریاض کی ون آن ون ملاقات کے بعد نئے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہوگیا – شہبازشریف نے انوارا لحق کی بطور نگران وزیراعظم کی تقرری کے بعد وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا۔ وہ وزیراعظم ہاؤس سے صرف اپنا ذاتی سامان لے کر گئے ہیں۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے ذاتی سامان میں کیا کچھ تھا اس بات کا پتہ عنقریب شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والا عملہ بتا دے گا جن کے ساتھ جانے سے پہلے وزیراعظم نے الوداعی ملاقات کی تھی یا وہ جنھوں نے وزیراعظم کی اشیاء گاڑیوں میں لوڈ کروائی تھیں ۔
قبل ازیں صدر مملکت نے انوار الحق کی بطور نگران وزیراعظم تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوائی تھی۔عمران خان نے جب سے ایک ڈائری کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس فوری خالی کرنے کی ریت ڈالی ہے تو اب امید ہے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ قائم رہے گا –