شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا چیف آرگنائزر تعینات کردیا

پاکستان مسلم لیھ ن کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ، انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر تعینات کردیا گیا اب مریم نواز پارٹی میں اہم فیصلے لینے میں آزاد ہونگی -اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا،مریم نواز کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مقررکر دیاگیا،مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

 

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نوٹیفکیشن صدر(ن)لیگ شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا،شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا،ترجمان کاکہناتھا کہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی،مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی ۔مریم نواز اس وقت لندن میں سرجری کی غرض سے مقیم ہیں جس کے بعد قوی امکان ہے کہ وہ جلد پٔاکستان لوٹ آئیں گی جس کے بعد وہ عام انتخابات کی کمپین بھی کریں گی اور ٹکٹوں کی تقیم کا فیصلہ بھی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی