چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف صرف (ن) لیگ نہیں، پیپلزپارٹی کے بھی وزیراعظم ہیں، ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے، ان سے بہتر وزیراعظم نہیں دیکھا۔ بلاول بھٹو ذکا اشرف کی بطور چیرمین پی سی بی تعیناتی اور سیلاب کے لیے اربوں روپے ملنے پر پر نون لیگ سے بہت خوش ہیں –
“ہم وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے یہ یقین دہانی دلوائی کہ سیلاب کی تعمیر نو کے منصوبے بجٹ کا حصہ ہونگے۔”
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari pic.twitter.com/HxCv98VAk5— Bhutto ka Deewana (@BhuttoDeewana) June 23, 2023
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کے دوران ریاستی اداروں نے مل کر کام کیا، وزیراعظم شہباز شریف وعدے پورے کرتے نظر آ رہے ہیں، انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تباہی خود اپنی آنکھوں سے دیکھی، سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی پر وزیراعظم شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔
شہباز شریف ن لیگ سے زیادہ پیپلزپارٹی کے وزیراعظم ہیں، بلاول بھٹو زرداری#BoloPakistan pic.twitter.com/jLQhQTfOcL
— BOLO PAKISTAN (@BOLOPakistann) June 23, 2023
انہوں نے کہا کہ ہماری گالی گلوچ والی سیاست نہیں، شہید بے نظیر نے تربیت دی کہ بڑوں کا احترام کرنا چاہیے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بچپن سے جانتا ہوں۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے مسائل کی درست نشاندہی ضروری ہے۔ وزیراعظم ملک کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں، وہ نیک نیتی سے کام کرتے ہیں، میثاق جمہوریت کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا۔ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے وہ یاروں کے یار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والے ہمارے سیاسی یار ہیں۔