شہباز شریف سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہم

اسلام آباد (انٹرنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبا ت میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد تقریبات میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی وزراء اور حکومتی شخصیات کیلئے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔اس بارے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے