شہباز شریف تیسری بار کروناوائرس کا شکار

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےاپنے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہبازشریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں – وزیراعظم کو تیسری بار کرونا کی شکایت ہوئی ہے وہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ کروناوبا کا شکار ہوئے ،وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی طبیعت 2 روز سے ناسازتھی ،ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو آرام کا مشورہ دیاہے، وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے ۔

 

وزیراعظم شہبازشریف آرمی چیف کی تعیناتی جیسے امور نبٹانے کے لیے اپنے بھائی سے صلح مشورے کے لیے لندن پہنچے تھے -شہباز شریف 5 روز لندن میں قیام کے بعد گزشتہ صبح پاکستان واپس پہنچے تھے، وزیراعظم نے جمعہ کے روز پاکستان کیلئے وطن واپس آنا تھا لیکن طبیعت ناساز ہونے پر انہیں مزید 2 دن کیلئے لندن میں قیام بڑھانا پڑا۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا