شہبازشریف نے نون لیگ کی پارٹی صدارت سےاستعفیٰ دیدیا

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدے سےاستعفیٰ دیدیا۔نواز شریف چاہتے تھے کہ وہ خود پارٹی صدارت سنبھالیں اور اہم فیصلے کریں ان کے دیرینہ ساتھیوں کا بھی یہی مشورہ تھا کہ اب نون لیگ کی صدارت اور قیاد نواز شریف کو خود کرنی چاہیے –

بڑے میاں صاحب کی رائے اور خواہش کا احرام کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے، وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے تھر جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر مسائل جنم لے رہے تھے ،اس لئےپارٹی کی صدارت کی ذمہ داری نوازشریف کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کو لاہور میں طلب کرلیا گیاہے،اجلاس پارٹی کے ٓئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے،پارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا گیا ،اس اجلاس میں ممکنہ طورپر سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی صدارت لینے کے بعد میاں صاحب کس طرح کی سیاست کریں گے ؟-

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی