شکار کے لیے پاکستان آیا عرب شہزادہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

شکار کی غرض سے کراچی آئے عربی شہزادے کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس میں شہزادہ بری طرح زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا -ٹریفک پولیس کی اطلاع کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو سیکشن پر عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ عرب شہزادے کی گاڑی جامشورو سے سیہون کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا۔حادثے میں گاڑی بھی بری طرح تباہ ہوگئی –

موٹر وے پولیس کے مطابق سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے وقت عرب شہزادے کی گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آیا تھا جہاں اس کی گاڑی کو یہ حادثہ پیش آگیا –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی