شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کی والدہ اور بہن بھی فراڈ کیس میں عدالت طلب

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا خاندان ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گیا۔ ان کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو فحش فلموں میں گرفتار کیے جانے کے بعد اداکارہ کی والدہ سنندا ​​شیٹھی کو عدالت سے وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں شلپا کی والدہ کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایک تاجر نے قرض کی رقم کی عدم ادائیگی پر اس کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا۔

شلپا شیٹھی، شمیتا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا ​​شیٹھی نے سمن کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا۔ جہاں سیشن جج اے زیڈ خان نے شلپا اور شمیتا کے خلاف مجسٹریٹ کا حکم بحال رکھا ان کی ماں سنندا ​​کو کوئی ریلیف نہیں دیا
عدالت نے یہ بھی کہا کہ شلپا کے آنجہانی والد سریندر شیٹی اور سنندا ​​ان کی فرم میں شراکت دار لگ رہے تھے لیکن کوئی دستاویز پیش نہیں کی گئی جس سے یہ ثابت ہو کہ ان کی بیٹیاں بھی شراکت دار ہیں اور انہیں قرض سے کوئی سروکار ہے۔

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے منگل کو سنندا ​​شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کردیا اور ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ وائی اینڈ اے لیگل کے ایڈوکیٹ زین شراف، جو مدعی پرہاد امرا کی نمائندگی کرتے ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ سریندر شیٹھی نے 2015 میں ان سے رقم ادھار لی تھی اور اسے جنوری 2017 تک ادا کرنا تھا، لیکن اسے کبھی واپس نہیں کیا گیا۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ