شوکت خانم کے خلاف کمپین نے عمران خان کو دکھی کردیا

پاکستان میں کینسر سے مرتے لوگوں کی واحد امید کینسر ہسپتال ہے – مگراب اس کو بند کروانے کی سازشیں بھی شروع ہوگئی ہیں مگر ایسا کرنے والے اللہ کے قہر کو للکاریں گے -آج اس سلسلے میں کیس کی سماعت ہوئی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیرات پر شبہ پیدا کر دیں تو عطیات ملنا ختم ہو جاتے ہیں، ،شوکت خانم ہسپتال بچانا چاہتا ہوں ،خواجہ آصف نے عطیات اور میری ذات کو نشانہ بنایا۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت میں شوکت خانم ہسپتال سے متعلق خواجہ آصف کے الزامات کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کا جج سے مکالمہ ہوا۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت جو ڈونیشن پر چلتی ہے، خواجہ آصف نے ڈونیشن اور میری ذات کو نشانہ بنایا۔ میں شوکت خانم ہسپتال کو بچانا چاہتا ہوں۔ پاکستان کا سب سے بڑا خیرات جمع کرنے والا شخص ہوں، مجھ پر خواجہ آصف کے الزامات حقیقت کے خلاف ہیں۔عمران خان خواجہ آصف کے وکیل کی قابلیت سے بھی متاثر ہوئے اور ان کو اپنے کیسز کی وکالت کرنے کی آفر کردی –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا